تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیر ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے روانہ ہو گئے۔
ان ارکانِ اسمبلی نے یہ حکمتِ عملی بھی طے کر لی ہے کہ وہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا بات کہیں گے۔
وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات سے پہلے ارکانِ اسمبلی کا جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا جس میں حکمتِ عملی طے کرنے کےبعد وہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ سے وزیرِ اعظم سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے۔
جہانگیر ترین کے حامی اراکینِ پارلیمنٹ کی وزیرِاعظم عمران خان سے کچھ دیر میں ملاقات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان سے 33 ارکانِ پارلیمنٹ ملاقات کریں گے اور عمران خان کو شوگر اسکینڈل میں ہونے والی کارروائی پر جہانگیر ترین کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھی وزیرِ اعظم ہاؤس بلا لیا ہے۔
ترین گروپ کے تحفظات کے معاملے پر گورنر پنجاب کو اہم ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔
شوگر کمیشن کی انکوائری کے بعد جہانگیر ترین کے خلاف چینی کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھانے، فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات بنائے گئے ہیں۔
Comments are closed.