بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترک صدر کی یونیورسٹی ڈائریکٹر کی تقرری کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو وارننگ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے یونیورسٹی میں نئے ڈائریکٹر کی تقرری کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر سخت تنقید کی۔

انھوں نے مظاہرین کو دہشتگردوں سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اس احتجاج کو حکومت مخالف احتجاج بننے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

ترک صدر نے پارٹی اجلاس میں واضح طور پر کہا ہے کہ حکومت اس احتجاج کو روکنے کیلئے ہر وہ اقدام کرے گی جو ضروری ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک دہشتگردوں کے ذریعے نہیں چلے گا۔

ترک صدر نے بوغازجی یونیورسٹی کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری کی تھی۔ جس کیخلاف ایک ماہ سے احتجاج جاری تھا۔

پولیس کے کریک ڈاؤن میں رواں ہفتے سیکڑوں طالب علم اور ان کے حامی حراست میں لئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.