ترکیہ کے صوبے بارتن میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں موجود 110 میں سے 58 کان کنوں کو ریسکیو کیا گیا یا وہ اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکل آئے۔
کوئلے کی کان میں ابھی بھی آگ لگی ہوئی ہے، بارتن اور استنبول میں 10 کان کنوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ترک حکام کے مطابق ترک پراسیکیوٹرز نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کان میں دھماکا میتھین گیس کے باعث ہوا، بارتن کے ضلع آماسرا میں گزشتہ شام کوئلے کی کان میں گیس دھماکا ہوا تھا۔
Comments are closed.