وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی سی آئی اے ڈائریکٹر ولیئم برنس روسی انٹیلی جنس ڈائریکٹر سے انقرہ میں ملاقات کر رہے ہیں۔
کریملن نے بھی امریکی روسی حکام ملاقات کی تصدیق کی ہے، یوکرین تنازع حل کی کوششوں کے لیے امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان کے روسی حکام سے خفیہ رابطوں کی خبریں بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔
وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر کے روسی انٹیلیجنس ڈائریکٹر سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے نہ ہی سی آئی اے ڈائریکٹر یوکرین جنگ کی کسی مفاہمت پر بات چیت کریں گے بلکہ ولیئم برنس یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے نتائج سے روس کو آگاہ کریں گے۔
اس کے علاوہ سی آئی اے ڈائریکٹر روس میں قید امریکیوں کے معاملے پر بھی روسی ہم منصب سے بات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ یوکرین کو سی آئی اے ڈائریکٹر کے ترکیہ جانے کا بتا دیا گیا تھا، اس سے پہلے روسی اخبار نے دونوں ممالک کے حکام کی ترکیہ میں ملاقات ہونے اور روس کی خارجہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سرگئی ناریشکن کے ملاقات میں شریک ہونے کا بتایا تھا۔
Comments are closed.