پاکستان کے کرکٹر وہاب ریاض نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وہاب ریاض نے کہا کہ مشکل وقت میں تمام ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔
وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللّٰہ ہم سب کو ایسی قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے ترکیہ میں 76 اور شام میں 111 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.