بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ ہے: ترجمان واپڈا

ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا میں پانی کی آمد 60 ہزار 800 کیوسک، اخراج 60 ہزار کیوسک ہے جبکہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان واپڈا نے کہا کہ منگلا میں پانی کی آمد 30 ہزار600 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 300 کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 96 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے کہا کہ ہیڈ مرالہ چناب میں پانی کی آمد 22 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 400 کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 33 ہزار 400 کیوسک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر جھیل سے پانی اخراج سے تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا نے مزید کہا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 4 لاکھ 13ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.