بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تربیت یافتہ کتا ڈکیتی کی فرضی مشق کے دوران سوتا رہ گیا

تربیت یافتہ سائیبرین کتوں کے بارے میں عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اپنے دوستانہ اور غیرجارحانہ رویے کی وجہ سے گارڈ ڈاگ کے فرائض کے لیے موزوں نہیں ہوتے ہیں۔ 

 یہ بات اس مزاحیہ ویڈیو میں زیادہ بہتر انداز میں نظر آئی۔ جس میں مذکورہ بالا نسل کا ایک کتا ایک فرضی ڈکیتی کی مشق کے دوران سوتا ہی رہا۔ 

ایک برطانوی اخبار کے مطابق لکی نامی کتا جو کہ تھائی لینڈ کے ایک جیولری شاپ کے مالک کے پاس تھا اور سیکیورٹی کی تیاری اور اسکا جائزہ لینے کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے ایک ٹریننگ کے دوران جب ایک مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوکر ایک جعلی گن سے ملازمین سے جیولری اور نقدی حوالے کرنے کو کہتا ہے۔ 

تو اس دوران جیولری شاپ کا مالک اس بات کا منتظر ہی رہا کہ کتا جاگ کر اس فرضی ڈکیتی کو ٹیکل کرے۔ لیکن لکی اس دوران چند فٹ کے فاصلے پر ہونے کے باوجود سوتا ہی رہا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ کتا جاگنے سے انکار کردیتا ہے اور ڈکیتی کی پوری واردات سے لاعلم رہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.