بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں لائے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

معاہدے پر عملدر آمد کے لیے کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک لبیک سے معاہدے پر غور کےلیے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور نورالحق قادری نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے لیے قرارداد پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.