جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ پر استعفیٰ دینے کیلئے زور

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کی ناراضی برقرار ہے جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کی صادق سنجرانی سے عہدے سے استعفی دینے پر مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی، جس میں چیئرمین سینیٹ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیغام پہنچایا کہ استعفیٰ نہ دیا تو سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے جواب میں کہا کہ آپ تحریک عدم اعتماد لے آئیں میں مقابلہ کروں گا۔

چیئرمین سینیٹ کی صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں بھی ملاقات ہوئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عمران خان پر حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھی صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا۔

ذرائع کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کے سینیٹ میں کردار سے خوش نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.