پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرار داد پر ردعمل دے دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق سینیٹ نے انتخابات التوا کی غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری قرار داد منظور کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پارلیمان کے ایوان بالا سے جنرل الیکشن کے التوا کی قرارداد منظور ہونا شرمناک ہے، جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ دستور 90 روز کی آئینی مدت میں انتخاب کے انعقاد کے حوالے واضح ہے، عدالتِ عظمیٰ انتخابات کے 8 فروری کو صاف شفاف انعقاد کا واضح حکم دے چکی ہے۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ ملک کا مستقبل انتخابات کے مقررہ تاریخ پر صاف شفاف انعقاد سے جُڑا ہے، تحریک انصاف انتخابات کے انعقاد میں ایک روز کی تاخیر بھی برداشت نہیں کرے گی۔
پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ عدالت عظمیٰ انتخابات کے التوا کی کوششوں کا نوٹس لے۔
Comments are closed.