جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے شیڈول کو مسترد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے شیڈول کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

اسلام آباد سے  ترجمان تحریک انصاف کے مطابق الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول بدنیتی پر مبنی اور آئین سے انحراف ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول نگراں حکومت کو دستور کی منشا کے خلاف طول دینے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ 

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے شیڈول کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا جائے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.