80 hookup dog screening hookup to laptop hookup Mansfield Center hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف فارن فنڈنگ، کراچی میں بھی تحقیقات، کمیٹی قائم

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

اس سلسلے میں کراچی میں ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ٹیم کے قیام کا آفس آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق اسد قیصر کے دو بینک اکاؤنٹ ہیں۔

مذکورہ ٹیم کی سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی کو مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم کے دیگر ارکان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رؤف شیخ، انسپکٹرز سبین غوری، آفتاب وٹو اور سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں۔ 

کمیٹی فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں، افراد کے بینک اکاؤنٹس اور مالی معاملات کی تفصیلات حاصل کرے گی۔ 

ٹیم کی جانب سے ایس اینڈ سی پی سمیت ایف بی آر سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

کمیٹی تحقیقات میں حاصل ثبوت اور تفصیلات ہیڈکوارٹرز کی قائم کردہ ٹیم سے شئیر کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.