سعودی عرب کی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ تجارتی اشیا پر مملکت کے پرچم کا استعمال ممنوع ہے، پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں مہم چلائی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت تجارت نے آج جاری شدہ بیان میں کہا کہ کسی بھی فرد یا تجارتی ادارے کو تحائف، تشہیری مواد، مصنوعات، سامان اور تجارتی مطبوعات پر سعودی پرچم، ریاست کا لوگو، قائدین اور عہدیداروں کی تصاویر استعمال کرنا منع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی پر عمل درآمد کے لیے ملک کے تمام علاقوں میں مہم چلائی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.