پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی گلابی فراک مداحوں کو خوب بھا گئی ہے۔
ثانیہ مرزا بہترین ٹینس کھلاڑی ہونے کے ساتھ خوش لباس بھی ہیں، ثانیہ مرزا اپنے پہناوے کو کتنی اہمیت دیتی ہیں یہ اندازہ اُن کی انسٹا گرام پوسٹس سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔
ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنے مداحوں و فالورز کے ساتھ خود سے متعلق نئی معلومات بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ گلابی رنگ کی ایک خوبصورت فراک میں نظر آ رہی ہیں، ثانیہ مرزا نے تصویر بنواتے ہوئے اپنی فراک کو تتلی کے پروں کی مانند پھیلایا ہوا ہے اور اس انداز میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا کا اپنی تصویر کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’ تتلی کی طرح اڑو اور مکھی کی طرح ڈنک مارو۔‘
ثانیہ مرزا کی اس تصویر پر کچھ ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور خوب تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں۔
Comments are closed.