سینئیر سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پچھلے سارے ریکارڈز تبدیلی کے دعویداروں نے توڑ دیے۔ غربت عروج پرہے، عوام کو دیوار سے لگایا نہیں گیا، دیوارمیں زندہ چنوادیا گیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت نے جو تیسرا بجٹ پاس کیا تب سے اب تک 50 فیصد مہنگائی بڑھی ہے۔ تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم بھی مہنگائی کی ذمہ دار ہے۔
انھوں نے کہا کہ محسوس ہورہا ہے کہ اپوزیشن متحد اور منظم نہیں۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ 84 والی ایم کیو ایم بنانا چاہتے ہیں، عوام ہمیں ایک ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ خالد مقبول صدیقی اور مجھے پکڑ پکڑ کر ایک ہونے کا کہتی ہے۔ مشترکہ طور پر کراچی کو اون کرنے کے لیے میدان میں آجائیں۔
Comments are closed.