وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تاشقند میں بزنس فورم کے اجلاس میں آج 453 ملین ڈالر کے معاہدے ہوئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ازبکستان کے تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان دو تین معاہدے کرنے جا رہے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور آمدورفت میں سہولت کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان ازبکستان میں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر تاشقند میں ہیں۔
وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیخ رشید اور علی زیدی کے علاوہ مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِاعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
Comments are closed.