بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تاریخ میں پہلی بار گندم کی قیمت صوبوں میں یکساں نہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج ملکی تاریخ میں پہلی بار گندم کی امدادی قیمت صوبوں میں یکساں نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2750 روپے میں گندم خرید کر کسانوں کو 1800 روپے امدادی قیمت دینا مذاق ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق گندم کے 1800 روپے کی امدادی قیمت رکھتا رہے، سندھ میں امدادی قیمت دوہزار روپے من رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت گندم کی قیمت کو 400 فیصد کا اضافہ قرار دینے کا جھوٹ بولنا بند کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.