ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

تاریخی فتح پر مراکش کو ایلون مسک کی مبارکباد

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کے خلاف مراکش کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایلون مسک نے مراکش کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ2022  کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دینے کے بعد  پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

میچ میں پہلے ہاف کے ابتدائی 42 منٹ میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوششیں کرتی رہیں، اس کے بعد مراکش کے یوسف النصری نے پہلا گول کیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.