آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے پرائیویٹ اسکولز کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا مطالبہ جائز ہے، پرائیویٹ اسکولوں سمیت تمام سرکاری اسکول کھولے جائیں۔
صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز اور کاغذ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، ملک کا استاد اور کاروباری طبقہ سخت مشکلات کا شکار ہے اور اسکولوں سے وابستہ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت تمام طبقات کو مشکلات سے نکالنے کا طریقہ نکالے۔
Comments are closed.