امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ تائیوان تنازع سے متعلق امریکا نے چین پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل مارک ملی نے کہا کہ تائیوان پر چین کے فوری حملے کا امکان نہیں مگر امریکا نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین حملے کے لیے اپنے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے اور مستقبل میں تائیوان پر حملہ کرسکتا ہے۔
جنرل مارک ملی نے یہ بھی کہا کہ چین کا تائیوان پر حملہ کرنا سیاسی نوعیت کا فیصلہ ہوگا۔
Comments are closed.