بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تائیوان امریکا کا نہیں چین کا علاقہ ہے، اقدامات جائز اور قانونی ہیں، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ تائیوان پر چین کے اقدامات جائز، مناسب اور قانونی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد چین کی مقدس خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنا ہے۔ 

وانگ یی نے کہا کہ تائیوان امریکا کا حصہ نہیں، چین کا علاقہ ہے۔

دوسری جانب تائیوانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چینی فضائیہ کے 22 طیارے آج تائیوان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ 

تائیوانی وزارت دفاع  کا مزید کہنا تھا کہ آج چین کے 14 بحری جہازوں کی آبنائے تائیوان میں سرگرمیاں جاری رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.