بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید مزید 29 ہزار 961 نام بلاک کردیے گئے ہیں، بلاک کیے جانے والے افراد میں پینشنرز، سرکاری ملازمین شامل ہیں۔ خارج ناموں میں سرکاری ملازمین کی اہلیہ، نیم خود مختار، خود مختار اداروں کے ملازمین بھی شامل ہیں۔
سال 2019 میں سرکاری، خود مختار سرکاری اداروں میں ملازم 8 لاکھ 20 ہزار 165 افراد بلاک کیے گئے تھے، 2019 میں بلاک کیے جانے والوں میں 1 لاکھ 42 ہزار 556 افراد سرکاری ملازمین تھے۔
تاہم حال ہی میں بلاک ہونے والوں میں شامل 15 ہزار 326 پینشنر بھی پیسے لے رہے تھے۔
بی آئی ایس پی میں بلاک کیے جانے والوں میں 273 سرکاری ملازمین شامل، جہاں گریڈ 1 سے 20 کے ریٹائرڈ ملازمین (پینشنرز) بےنظیر انکم سپورٹ کے پیسے لے رہے تھے۔
Comments are closed.