انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں جناح ٹاور کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی سکریٹری سنیل دیودھر سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھارت کے ’جناح ٹاور سینٹر‘ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی کا مطالبہ ہے کہ ٹاور کا نام سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کے نام پر رکھا جائے۔
پارٹی کارکنوں نے احتجاج اور جناح ٹاور تک مارچ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پولیس نے مداخلت کی اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
بی جے پی کے رہنما نے پارٹی قائدین کے خلاف پولیس کی کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ ’مجھے حیرت ہے کہ ہم آندھرا پردیش میں ہیں یا پاکستان میں۔‘
اس سے قبل بی جے پی رہنما نے ’تاج محل‘ میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیوں کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے، ’تاج محل‘ کے بند 22 کمروں کو کھولنے کے لیے ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کی تھی۔
دوسری جانب 12 مئی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
Comments are closed.