the hookup game download mature hookup app what is the best gay hookup app carolina sweets hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نمائش چورنگی سے متصل سڑکیں تاحال بند

کراچی میں نمائش چورنگی سے متصل سڑکیں بوجۂ دھرنا تاحال بند ہیں۔

ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ نمائش چورنگی پردھرنا ختم ہونے کے بعد سامان اٹھانے اورصفائی کا کام جاری۔

کیپری سگنل سے جانب نمائش روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے، سوسائٹی سگنل سے جانب نمائش روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔

اس کے علاوہ پی پی چورنگی سے کوریڈور-3 ٹریفک کیلئے بند ہے۔

کراچی میں نمائش چورنگی پر پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا 12 گھنٹوں کے بعد ختم ہوگیا، شرکا دھرنے کے مقام سے روانہ ہوگئے۔

اس صوتحال میں عوام کیلئے متبادل راستوں کے طور پر کیپری سے نمائش کی جانب جانے والی ٹریفک کو ناصرہ اسکول / سولجر بازار کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

سوسائٹی سگنل سے نمائش جانے والی ٹریفک کو عائشہ عزیز /کشمیر روڈ کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

پی پی چورنگی سے تمام ٹریفک کو عائشہ عزیز چورنگی اور سوسائٹی سگنل کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نمائش چورنگی پر پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا 12 گھنٹوں کے بعد ختم ہوگیا، شرکا دھرنے کے مقام سے روانہ ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.