بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی بی ایل کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی وطن طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو واپس وطن طلب کرلیا ہے۔

فخر زمان بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔

برسبین ہیٹ کا کہنا ہے کہ فخر زمان سمیت تمام کھلاڑیوں کو فوری واپس آنے کا کہا گیا ہے، کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کی تیاری کے لیے بلایا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ بگ بیش کے رواں سیزن میں کھیل کا سفر اختتام پذیر ہوگیا

ٹیم برسبین ہیٹ  کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے فخر زمان ہمارے لیے مزید نہیں کھیل سکیں گے، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ شاداب خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ حارث رؤف، محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون بھی واپس وطن آرہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.