بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، بلوچستان اسمبلی میں ناراض وزراء اور اراکین کا اجلاس شروع ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز نے استعفے تیار کرلئے، بی اے پی کے 24 میں سے 11 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ جام کمال خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی عوامی اور پی ٹی آئی کے ایک ایک رکن اسمبلی نے بھی جام کمال خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے ناراض اراکین نےگزشتہ روز وزیراعلیٰ سےاستعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
Comments are closed.