پشاور بی آر ٹی بسوں میں خواجہ سراؤں کے لیے دو، دو نشستیں مختص کردی گئیں ہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور عمیر خان کے مطابق خواجہ سراؤں کی مخصوص نشستوں پر بورڈ لگایا جائے گا۔
ترجمان بی آر ٹی کے مطابق تمام بی آر ٹی بسوں میں دو دو نشستوں پر خواجہ سرا سفر کرسکیں گے اور کسی کو ان نشستوں پر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا بی آر ٹی بسوں میں مخصوص نشستوں کے علاوہ کھڑے ہوکر بھی سفر کرسکیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.