بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیٹے کے اقبال جرم کے بعد گیلانی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کے اقبال جرم کے بعد یوسف رضا گیلانی الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں رہے۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئے ہیں یہاں اس وقت کوئی موجود نہیں، صبح ریفرنس دائر کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ فواد چوہدری علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کے حوالے سے درخواست دینے کے لیے الیکشن کمیشن پہنچے۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو تسلیم کیا ہے، اس اقبال جرم کے بعد یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیا جائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا الیکشن کوئی الیکشن نہیں حفیظ شیخ ان سے ووٹوں میں بھی آگے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں کہرام مچا ہوا ہے اور الیکشن کمیشن میں فوری معاملات دیکھنے کے لیے کوئی بھی نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس کسی بھی رکن اسمبلی کا نام نہیں اور نہ ہی ویڈیو سے پتا چل رہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کس سے بات کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.