
والدین کی اولاد سے محبت ایک فطری اور قدرتی عمل ہے جسے انسان کبھی چھپا نہیں سکتا، اسی لیے دنیا بھر میں کئی مواقع پر اسے دیکھ لیا جاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر اسی طرح کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں والد کو اپنے بچے کو بارش سے بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر باپ کی محافظ کے طور پر سامنے آنے والی اس تصویر کو بہت سارے دیگر اکاؤنٹس سے بھی شیئر کیا جارہا ہے۔
سفر کے دوران موٹرسائیکل سوار شخص کی اپنے بیٹے کو بارش سے بچانے کی کوشش کو انٹرنیٹ پر خوب سراہا جارہا ہے۔
ٹوئٹر پرایک خاتون سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ والد کو کم درجہ دیا جاتا ہے۔
اس تصویر پر دیگر صارفین نے بھی اپنے والدین سے محبت کا اظہار کیا۔
Comments are closed.