بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیٹی کی منگنی کی خبر پر شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کا رشتے ہونے کی خبروں سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بیٹی کا رشتہ مانگنے کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے میری بیٹی کارشتہ مانگا ہے، دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں، اللّٰہ کی مرضی ہوئی تو یہ رشتہ طے ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی کرکٹ کے میدان میں تسلسل سے کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سےکی بیٹی کی منگنی کے معاملے پر شاہد آفریدی کی فیملی کا موقف سامنے آگیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبر وائرل ہوگئی۔

اس سے قبل شاہد آفریدی خاندانی ذرائع نے شاہین آفریدی سے بیٹی کی منگنی سے متعلق موقف دیا تھا اور شاہین شاہ آفریدی کی فیملی کی طرف سے رشتے مانگنے کی تصدیق کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی بیٹی پڑھ رہی ہے اور شاہین بھی کرکٹ میں مصروف ہے، دو سال بعد منگنی اور شادی ایک ساتھ ہوگی۔

شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے میڈیا کو سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگنے کی خبر دی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی منگنی جلد طے پا جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.