انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے بیٹی پر غیر قانونی طور پر شراب خانہ چلانے کے الزامات پر یونین وزیر سمرتی ایرانی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد انہوں نے سونیا گاندھی کو عدالت لے جانے کی دھمکی دے ڈالی۔
سمرتی ایرانی نے کہا کہ اس 18 سالہ کالج کی طالبہ کا قصور یہ ہے کہ اس کی ماں نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی جانب سے 5 ہزار کروڑ روپے کا غبن کرنے پر پریس کانفرنس کی۔
سمرتی ایرانی نے مزید کہا کہ اس لڑکی کا قصور یہ ہے کہ اس کی ماں نے 2014 اور 2019 میں راہول گاندھی کے خلاف انتخابات میں حصہ لیا۔
خیال رہے کہ کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی سے سمرتی ایرانی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
کانگریس کا کہنا تھا کہ سمرتی کی صاحبزادی ریاست گوا میں ایک غیر قانونی شراب خانہ چلاتی ہیں۔
دوسری طرف وزیر سمرتی ایرانی کا موقف ہے کہ انہوں نے سونیا گاندھی کی کرپشن کو بےنقاب کیا جس کی وجہ سے ان کے خلاف محاذ بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
Comments are closed.