گال ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی اوپنر عبد اللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ چوتھے روز بیٹنگ کرنا آسان نہیں چیلنج ہے، سری لنکن اسپنر اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔
عبد اللّٰہ شفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہدف کے تعاقب کیلئے میدان میں اترے ہیں، اولین ترجیح ہدف حاصل کرنا ہے اس کیلئے حکمت عملی بنائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی، کپتان کے ساتھ وکٹ پر بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ساتھ تھے بہت سہارا تھا، پہلے کی نسبت اس سنچری کی زیادہ خوشی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کروں گا کہ سنچری پاکستان کی جیت میں بھی کردار ادا کرے۔
Comments are closed.