وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضے اور بیواؤں کا حق کھا کر جاتی امرا کا محل بنایا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک لاکھ 36 ہزار ہیلتھ ورکرز کو کورونا کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ 83 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کورونا کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ لاہور میں 90 فیصد بیڈز کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں۔
انھوں نے حالیہ مظاہروں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پولیس قانون کی عملداری کے لیے ڈنڈے اور گولیاں کھا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کوئی محب وطن گھیراؤ جلاؤ کے اقدامات کی حمایت نہیں کرسکتا۔
شریف خاندان پر تنقید نے نشتر چلاتے ہوئے فردوس عاوش اعوان کا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضے کیے، بیواؤں کا حق کھا کر جاتی امرا کا محل بنایا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور شاہی خاندان کی باقیات ہر جگہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو زمین شریف فیملی کے زیر استعمال رہی اس کو چھپایا گیا۔
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں کو کورونا کا گڑھ نہیں بننے دیں گے۔
Comments are closed.