بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے: سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا جیسی کورونا صورتحال  سے سندھ کو بچانے کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب ، خیبرپختونخوا سے لوگوں کی سندھ میں آمدورفت بند کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اورحیدرآباد میں مریضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، سندھ کے بارڈر پر لوگوں کی اسکریننگ کرنا مشکل کام ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ منگل سے صوبے میں اسکولوں کی بندش کا کہا کہ پرائیویٹ اسکول حکومت سندھ کی مجبوری کو سمجھیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں اسکول میں پڑھنے والے بچوں کا نقصان ہوا ہے، کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے امتحانات دو سے تین ماہ آگے کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بچوں کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا، دلائل سب کے پاس ہوتے ہیں، اسکول کھولنے کے بھی دلائل ہیں اور بند کرنےکے بھی دلائل ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم این سی او سی کے اقدامات پر عمل کررہے ہیں، تعلیمی اداروں میں شرح 2.7 فیصد ہے، ہمیں ڈر ہے کہ وائرس مزید نہ پھیلے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے ویکسینیشن سے متعلق پرائیوٹ سیکٹرکو دیر سے اجازت دی، ہم محکمہ تعلیم کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی بھرتیاں کررہے ہیں۔

سعید غنی نے حلیم عادل سے متعلق کہا کہ حلیم عادل شیخ جیل میں رہ کر آئے ہیں، دماغی حالت درست نہیں ہے، ملک کی سیاسی جماعتیں اس بار پوائنٹ اسکورنگ نہیں کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.