جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

بینک ڈپازٹس بالکل محفوظ ہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ مضبوط ضوابطی اور نگرانی کے فریم ورک کے ماتحت پاکستان میں قائم بینکاری نظام مستحکم اور  بینک ڈپازٹس بالکل محفوظ ہیں۔

چیف ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے بینکاری نظام میں بہ کفایت سرمایہ موجود ہے، بینکاری نظام کے منافع میں تقریباً 125 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چیف ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینکاری شعبے میں شدید دھچکے برداشت کرنے کی اہلیت مزید بہتر ہو گئی ہے،  ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے بھی تحفظ میں مزید اضافہ کیا ہے جبکہ ہر ڈپازٹر کو 5 لاکھ روپے تک کا انشورنس کور فراہم کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کسی بینک کی ناکامی کی صورت میں ڈی پی سی کی جانب سے بیمہ کردہ رقم فوراً ڈپازٹرز کو دستیاب ہوتی ہے، ضابطے کے تحت بینک کے تصفیے کے بعد ڈپازٹس کی بقیہ رقوم بھی نکلوائی جاسکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.