لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بینک اکاؤنٹ سے براہ راست واجبات وصول کرنے سے روک دیا۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے ایف بی آر سمیت دیگر حکام سے جواب مانگ لیا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے واجبات کی وصولی کے لئے بینک اکاؤنٹ کومنجمند کر دیا ہے، واجبات کی وصولی کے لئے اسسمنٹ آرڈر اور نوٹس نہیں دیا گیا۔
درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست بینک اکاؤنٹ سے واجبات کی وصولی کیلئے ایف بی آرکے پاس اختیار نہیں ہے۔
عدالت میں درخواست گزار نے استدعا کی کہ ایف بی آر کا غیر قانونی اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔
Comments are closed.