نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بینکوں، کال سینٹرز، سیل فون کمپنیوں، پوسٹ آفسز کو ضروری خدمات قرار دے دیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق بینکوں، پوسٹ آفسز کو 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی نے اپنے فیصلے میں کال سینٹرز اور سیل فون کمپنیوں کو 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی کے علاوہ دفتری اوقات کار سے بھی مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا یہ فیصلہ فوری نافذ ہو گیا ہے جو 17 مئی تک لاگو ہو گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر 11 مئی کے اجلاس میں اس وقت کی صورتِ حال کا جائزہ لے گا۔
Comments are closed.