بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیلجیئم میں بھی ریکارڈ گرمی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

یورپ کے دیگر ممالک کی طرح بیلجیئم میں بھی آج ریکارڈ گرمی پڑی۔ بیلجیئم کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری اور اس سے زائد رہا۔

محکمہ موسمیات کے اس اعلان کے بعد بیلجیئم کے دو صوبوں ویسٹ فلاندرز اور ہینات میں کوڈ ریڈ نافذ کردیا گیا ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے تمام شہریوں خاص طور پر معمر افراد کیلئے احتیاط اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ 

اس کے ساتھ ہی پانی زیادہ پینے، ڈھیلے کپڑے پہننے اور گھروں میں گرمی سے بچاؤ کے انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.