بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیلجیئم میں ایرانی مندوب کو 20 سال قید کی سزا

بیلجیئم میں ایرانی مندوب کو بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ 

برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق 49  سالہ ایرانی مندوب اسد اللّٰہ اسدی پر 2018 میں اپوزیشن اجلاس پر بم حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ  یہ منصوبہ بندی جرمنی، فرانس اور بیلجیئم کی پولیس نے ناکام بنادی تھی۔ 

پراسیکیوشن وکلا کا کہنا ہے کہ اسد اللّٰہ اسدی دہشت گردی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق منصوبہ بندی میں ملوث دیگر تین افراد کو 15 سے 18 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.