بیلجیئم میں آج قومی دن ملک میں آنے والے سیلاب کے باعث انتہائی سادگی سے منایا گیا، اس موقع پر پریڈ سمیت سرکاری پروگرام کو مختصر رکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بیلجیئم کا قومی دن 1830 میں اس کی آزادی کے دن کی بجائے اس دن منایا جاتا ہے جب 1831 میں اس کے پہلے بادشاہ لیو پولڈ آف ساکس۔کوبرگ اینڈ گوتھا نے حلف اٹھایا تھا۔
اس موقع پر دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بیلجیئم کے موجودہ بادشاہ کنگ فلپ نے حالیہ سیلاب میں ہونے والی تباہی سے متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں یکجہتی کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس ملاقات کا درد بیان نہیں کرسکتے جو انہوں نے ملکہ کے ساتھ سیلاب کے فوری بعد ان علاقوں کے لوگوں کے ساتھ کی تھی، جن کا کچھ گھنٹوں میں ہی وہ سب کچھ لٹ گیا جو انہوں نے ساری زندگی میں بنایا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے ملکی اداروں سمیت ان تمام شہریوں کی تعریف کی جنہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں کسی بھی طرح سے اپنے ہم وطنوں کی مدد کی۔
Comments are closed.