بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیرونِ ملک مقیم (ن) لیگی ارکان قومی اسمبلی کو وطن پہنچنے کی ہدایت

مسلم لیگ (ن) نے بیرونِ ملک مقیم اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنےکی ہدایت کردی۔

(ن) لیگ نے پاکستان میں مقیم تمام ارکان قومی اسمبلی کو بیرونِ ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، ساتھ ہی تمام پارٹی ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ 3 روز لاہور اور اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے دیگر ہم خیال ارکان قومی اسمبلی سے بھی رابطے جاری ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد انشاء اللّٰہ کامیاب ہوگی، پی ٹی آئی کے ارکان بھی عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ووٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی کے بہت سے ایم این اے ہمارے ساتھ ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے 90 سے زائد ارکان عدم اعتماد میں ساتھ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.