بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

بیرسٹر گوہر خان کی عمران خان کے دستخط والی فائل سے متعلق وضاحت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے عمران خان کے دستخط والی فائل سے متعلق وضاحت دے دی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ میرے پاس جو فائل تھی وہ میری اپنی بنائی ہوئی فائل تھی۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل غائب ہوگئی ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہم 5 لوگ اس فائل کے ساتھ گئے، ہم عمران خان کے دستخط لے کر عدالت کی طرف گئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ وہاں شیلنگ ہورہی تھی، ہم سے دستخط والی فائل ایس پی صاحب نے لی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے کہ اسٹریچر پر لوگ آئے، عدالت نے کہا کہ حاضری لگا کر جانے دیں۔

کیا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کے دستخط والی گمشدہ فائل کا سراغ لگ گیا؟

بیرسٹر گوہر خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے ساتھ نہتے لوگ آئے تھے کسی کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں تھا، ہم پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ ہورہی تھی، پوچھتا ہوں وہ کون کروا رہا تھا؟

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے کسی جج نے کبھی پی ٹی آئی کی سہولت کاری نہیں کی، جو لوگ اس طرح کے بیانات لیک کرواتے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.