نیند انسانی صحت کے لیے نہایت اہم ہے، اس حوالے سے ماہر نیند و نفسیات الیکس دیمترو کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 گھنٹے کی رات کی نیند زیادہ تر لوگوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس حوالے سے ایک مثالی ماحول تخلیق کرتے ہوئے سونے کے لیے 8 سے 9 گھنٹے کا وقت مقرر کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں ہمیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اپنی کوشش کے باوجود ہماری نیند اس سے کم ہوتی ہے جتنی کہ نیند کی ہم منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
سونے کے لیے مقررہ اوقات اور ایک خاص ماحول کی جتنی ضرورت ہوتی ہے اسکے ساتھ ہی 10 ایسی خوراک بھی اس میں شامل جو اچھی نیند میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
چیری
اس میں سرفہرست چیری ہے جس میں موجود میلاٹونین اچھی نیند کا سبب بنتی ہے۔
ڈارک چاکلیٹ
اس کے بعد ڈارک چاکلیٹ کا نمبر آتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ میں سروٹونین ہوتا ہے جو کہ آپ کے جسم اور دماغ کو ریلیکس کرنے کے ساتھ سکون اور مسرت کا احساس پیدا کرتا ہے۔
بادام
نمبر تین پر بادام ہے جو کہ ٹرائپٹوفان اور میگنیشیم پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ دونوں قدرتی انداز میں پٹھوں اور اعصاب کے افعال کو کم کرنے کے ساتھ دل کی دھڑکن کو مستحکم کرتا ہے۔
اخروٹ
چوتھا نمبر اخروٹ کا ہے جو کہ میلاٹونین، سروٹونین اور میگنیشیم پر مشتمل ہوتا ہے، یہ بھی اچھی نیند کا سبب بنتا ہے۔
ہومس
پانچواں نمبر ہومس کا ہے جو کہ پسے ہوئے چنے، تل کے تیل اور لہسن سے تیار کیا جاتا ہے اور یہ آدھی رات کو بھوک لگنے سے نیند کے دوران بیداری کی شکایت دور کرتا ہے۔
تربوز
اس کے بعد تربوز ہے، جو کہ زیادہ تر پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ دوران نیند جسم میں پانی کی کمی کو دور کرکے نیند کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
سبز چائے
ساتویں نمبر پر پھولوں، پتوں اور بیجوں سے تیار چائے جسے ہم سبز چائے بھی کہہ سکتے ہیں یہ بے خوابی کے علاج میں خاصا موثر ثابت ہوا ہے۔
پستہ
آٹھویں نمبر پر پستہ ہے، جس میں پروٹین، میگنیشیم اور وٹامن بی 6 ہوتا ہے جو کہ اچھی نیند کے لیے مفید ہے۔
دلیہ
پوریج یا دلیہ جو کہ زیادہ تر لوگ صبح ناشتے میں کھاتے ہیں، لیکن الیکس دیمترو کے مطابق اگر شام میں ایک چھوٹی پیالی مذکورہ بالا دلیہ کو خوراک میں شامل کرلیا جائے تو یہ بھی بہترین نیند کا سبب بنتی ہے۔
کیلے
دسواں اور آخری نمبر کیلے کا ہے جس میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیم پٹھوں کو پرسکون کرنے میں کافی معاون ہوتے ہیں، اسی لیے کیلے بھی نیند کے لیے مفید ہیں۔
Comments are closed.