اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

بہاولپور میں تلخ کلامی کے باعث دلہا کو دلہن کے بغیر واپس بھیج دیا گیا

پنجاب کے شہر بہاولپور میں تلخ کلامی کے بعد لڑکی والوں نے دلہا اور اس کے گھر والوں کو دلہن کے بغیر بھیج دیا۔

شادی کی تقریب کے دوران  دلہن والوں کی دلہا، اس کے بھائی اور باراتیوں سے تلخ کلامی ہوئی۔

دلہے نے الزام عائد کیا کہ لڑکی والوں نے غیر رجسٹرڈ نکاح کروانے کی خواہش کی، غیر رجسٹرڈ نکاح کی شرط ہم نے نہیں مانی، جس کے بعد لڑکی والوں نے مار پیٹ کر کے ہمیں شادی ہال سے نکال دیا۔

دلہا کا کہنا ہے کہ دلہن والوں نے شادی میں شریک ایک لڑکے سے نکاح کرواکے لڑکی کو رخصت کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.