بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بہاولپور، پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی

پنجاب کے شہر بہاولپور کے ڈسٹرکٹ حاصل پور کے قریب پیٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے کے سبب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر گرنے والی آسمانی بجلی کے سبب آگ  لگنے سے لاکھوں روپے کا پیٹرول جل گیا ہے جبکہ عمارت شدید متاثر  ہوئی ہے۔

کمالیہ، لودھراں، بھکر، خیرپور، جیکب آباد، کندھ کوٹ سمیت کئی شہروں میں بادلوں کی گھن گرج اور برستے اولوں سے لوگ خوفزدہ ہوگئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.