ماہرین صحت کے مطابق آرام اور بھرپور نیند ہماری روزمرہ زندگی میں نہایت اہم ہے کیونکہ ان دونوں کا ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کی بہتری سے براہ راست تعلق ہے۔
لیکن اس کے باوجود اس اہم صحت کے معاملے کو نہ صرف نظر انداز کیا جاتا ہے بلکہ روز مرہ کی سرگرمیوں کے لیے اسے قربان بھی کیا جاتا ہے۔
نیند کی اہمیت اور دن بھر کے دوران مناسب طور پر آرام کا کہنا کوئی مبالغہ آرائی نہیں، کیونکہ یہ ہماری صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق بھرپور نیند سے نہ صرف جسمانی فٹنس بڑھتی ہے بلکہ یہ ہماری ذہنی صلاحیتوں کے لیے بھی اکثیر کا کردار ادا کرتی ہے۔
طبی تحقیق کے مطابق نیند ہماری یادداشت کو مستحکم اور تیز تر کرنے میں بنیادی عنصر ہے۔ بھرپور نیند ہمارے سیکھنے کے عمل اور نئی معلومات کو برقرار رکھنے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔
صحت کے حوالے سے کام کرنے والے ایک غیر ملکی تحقیقی ادارے کے مطابق نیند ہماری یاداشت کو برقرار اور مستحکم رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اس لیے روزانہ کم سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری ہے، تحقیق کے مطابق جو افراد چھ گھنٹے سے کم سوتے ہیں وہ بے چینی اور ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں۔
Comments are closed.