بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈسلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔
گزشتہ روز پیش آئے حادثے میں مسافر بس سمیت کئی گاڑیاں لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز شملہ شہر سے 210 کلومیٹر دورنیشنل ہائی وے پر پیش آیا،لینڈ سلائیڈ کی زد میں آنے والی مسافر بس میں 22 مسافر سوار تھے جبکہ بس کا ملبہ 70 میٹر کی گہرائی سے ملا ہے۔
25 افراد کے ملے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے،جن کی تلاش ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.