ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

بھارت کے پہلے ٹی وی ٹاک شو کی میزبان تبسم انتقال کرگئیں

بھارت کے پہلے ٹی وی ٹاک شو ’پھول کھلے ہیں گلشن گلشن‘ کی میزبان تبسم 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے صاحبزادے ہوشانگ گویل نے بتایا کہ چند روز قبل والدہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، انہیں دل کے دو دورے پڑے اور جمعہ کی رات کو وہ انتقال کرگئیں۔

ہوشانگ نے کہا کہ وہ بالکل صحتمند تھیں، ہم نے 10 دن قبل ہی پروگرام کی عکسبندی کی تھی اور اگلے ہفتے پھر شوٹنگ کرنے کی تیاری تھی۔

تبسم نے 1947 میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام شروع کیا تھا اور وہ بے بی تبسم کے نام سے مشہور تھیں۔

انہوں نے 1972 سے 1993 تک پھول کھلے ہیں گلشن گلشن کی میزبانی کی۔

2006ء میں وہ پروگرام ’پیار کے دو نام، ایک رادھا، ایک شیام‘ سے ٹی وی اسکرین پر واپس آئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.