وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت کس طرح دہشت گردی کی فنڈنگ کرتا ہے، بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی پالیسی بالکل ناکام ہوچکی ہے، مقبوضہ قیادت نے نریندری مودی سے ملاقات میں 5 اگست کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت معاشی مشکلات سے دوچار ہے، بیروزگاری بڑھی ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ اقدامات کررہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کی بے پناہ خدمت کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹیں، افغان مہاجرین کی واپسی کو پیس پراسیس کا حصہ بنانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مہاجرین کی خدمت کرتے ہیں، دوسری جانب افغان حکومت ہم پر الزام لگاتی ہے۔
Comments are closed.