برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ فائزر بائیو ٹیک ویکسین کی 6 کروڑ اضافی ڈوز کا آرڈر دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے آنے والی تصاویر دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، بھارت کو دینے کے لیے فی الحال اضافی ویکسین دستیاب نہیں۔
برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ موسم سرما سے قبل شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز دے دی جائے گی، ویکسین کی ایک ڈوز گھر میں وائرس پھیلنے کا خطرہ نصف کردیتی ہے۔
میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ ویکسین کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، ویکسین ہی وبا سے نکلنے کا راستہ ہے، کورونا وبا سے متعلق ابھی احتیاط جاری رکھیں۔
علاوہ ازیں برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق کورونا ویکسین کی ایک ہی خوراک سے وائرس منتقلی کا امکان نصف ہو جاتا ہے، انگلینڈ کے ہیلتھ سیکریٹری نے تحقیق کے نتائج کو ’شاندار خبر‘ قرار دے دیا۔
Comments are closed.